ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب میں 1774 اہم دریافتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے المہد گورنریٹ میں آثارِ قدیمہ کے سروے کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر مجموعی طور پر 1774 اہم دریافتوں کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن کے مطابق یہ سروے 3 علاقوں السویریقیہ، المویہیہ اور حضہ میں کیا گیا جہاں آثارِ قدیمہ کے 156 نئے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سروے کے دوران 461 اسلامی کتبے، 34 ثمودی کتبے، چٹانوں پر بنے 1259 نقوش، پتھر سے بنے 11 ڈھانچے، 3 تاریخی محلات، قافلوں کے 2 راستے اور 4
کنویں دریافت کیے گئے۔
Every stone in Al-Mahd bears a memory, and every inscription preserves a story from a history that stretches back to the earliest days of the Islamic state.
Today, we unveil the secrets of our past and pass them on to future generations.#SaudiHeritageCommission pic.twitter.com/knAMVaC0nG
— هيئة التراث (@MOCHeritage) June 9, 2026
نمایاں دریافتوں میں خلیفۂ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے نام والا کتبہ شامل ہے، جبکہ عربی شاعری پر مبنی نقوش بھی ملے ہیں جن سے اس مقام کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی وژن 2030ء کے تحت ملک بھر میں آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ مملکت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 12 جون سونے کی تازہ ترین قیمت















