اہم خبریں

مریم نوازسے ملاقات، شاہد خاقان عباسی اپنے بیانات سے مکر گئے، پارٹی چھوڑنے کی خبریں افواہیں قرار

لاہور(نیوزڈیسک)پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے ملاقات کی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے۔ بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاان عباسی نے مریم نواز سے ملاقات میں کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میرا مؤقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے پر مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں