اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ( Khawaja Asif)نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر غیر ضروری شور مچانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) میں تقریباً 23 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن میں مختلف نوعیت کے افراد شامل ہیں۔
خواجہ آصف کے مطابق اگر کوئی شخص قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے ڈی پورٹ کرنا متعلقہ ملک کا حق ہے، اور اگر چند ہزار افراد کو واپس بھیجا جاتا ہے تو اسے غیر معمولی مسئلہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں میں سے اگر چند ہزار افراد ڈی پورٹ ہوتے ہیں تو اس پر بلاوجہ واویلا نہیں کرنا چاہیے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے تنقید بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران سے مفاہمت کے حوالے سے ٹرمپ کا بڑا اعلان















