چیچہ وطنی ،جعفر ایکسپریس میں دھماکا ،1 خاتون جاں بحق ،4مسافر زخمی

چیچہ وطنی (نیوز ڈیسک)چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں گیس سیلنڈور پھٹنے سے دھماکا ،1 خاتون جاں بحق ،4مسافر زخمی۔تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔