ڈی جی آئی ایس پی آرdg ispr احمد شریف چوہدری نے معرکہِ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس press briefing کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف بھارت indiaکا دہشتگردی سے متعلق بیانیہ اب مکمل طور پر دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ خطے میں امن، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کس ملک نے کیا اور کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کون کرتا رہا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود آج بھی کئی بنیادی سوالات جواب طلب ہیں۔ بھارتی حکومت نے چند ہی منٹوں میں ایف آئی آر درج کر کے دعویٰ کر دیا کہ حملہ آور بیرونِ ملک سے آئے تھے، لیکن آج تک کوئی ناقابلِ تردید ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی انٹیلی جنس اتنی موثر تھی تو سینکڑوں کلومیٹر دور سے آنے والے افراد کی پیشگی معلومات کیوں حاصل نہ کی جا سکیں۔
عالمی برادری، پاکستانی عوام اور خود بھارت کے باشعور حلقے بھی مسلسل یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کے اصل محرکات کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اطلاعات نے عالمی میڈیا کو مختلف علاقوں کا دورہ کرایا، مگر اس کے باوجود قابلِ اعتماد شواہد فراہم نہیں کیے جا سکے۔
قتل کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد،14 سال قید کی سزا برقرار
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی میڈیا نمائندے مختلف مقامات اور مساجد تک گئے جہاں انہوں نے خود دیکھا کہ متاثرین میں بچے، خواتین، بزرگ اور عام شہری شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاتا رہا، لیکن معرکہِ حق کے بعد دنیا کے سامنے حقیقت کھل کر آ چکی ہے۔
دکانیں،مارکیٹیں، شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار جاری،جا نئے اب کس وقت بند ہو نگے
پاکستان نے پورے معرکے کے دوران انتہائی ذمہ داری، تحمل اور پیشہ ورانہ انداز اپنایا۔ پاکستان نے نہ صرف کشیدگی کو قابو میں رکھا بلکہ خطے کو مزید خطرناک صورتحال میں جانے سے بھی روکا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن اور استحکام کو ترجیح دی، جبکہ بھارت اشتعال انگیز بیانات اور سیاسی مقاصد کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کا دورہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح کرینگے
انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو خطے کا سکیورٹی فراہم کرنے والا ملک ظاہر کرتا رہا، مگر معرکہِ حق کے دوران عالمی برادری نے اصل صورتحال دیکھ لی۔ ان کے مطابق اگر آج بھی خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوئی ملک سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے تو وہ پاکستان ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی عسکری اور سیاسی قیادت کے کئی ایسے بیانات سامنے آئے جو پیشہ ورانہ فوجی رویے کے بجائے سیاسی نوعیت کے محسوس ہوئے۔ اس کے برعکس پاکستان کی مسلح افواج نے ہر مرحلے پر مکمل نظم و ضبط، تحمل اور پیشہ ورانہ کردار کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جدید جنگ کے تمام پہلوؤں کا عملی تجربہ کیا۔ آج کی جنگ صرف سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ فضا، سمندر، سائبر، اطلاعات اور انسانی ذہنوں تک پھیل چکی ہے۔ پاکستان نے ہر میدان میں بھرپور تیاری، مؤثر حکمتِ عملی اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
متلی اور چکر کی دوا ’اسٹیمیٹل‘ 188 فیصد مہنگی
پاکستان نے واضح پیغام دیا کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق کے دوران دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی افواج، قیادت اور عوام ایک صفحے پر کھڑے تھے۔ کشمیر سے گوادر تک پوری قوم نے اتحاد، حوصلے اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا، جس نے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔
پاکستان امن چاہتا ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دفتر خارجہ
بھارت کے اندرونی حالات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کے ساتھ رویے پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ منی پور سمیت کئی علاقوں میں صورتحال تشویشناک رہی، جبکہ مسئلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک بین الاقوامی تنازع کے طور پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جب بھی داخلی یا خارجی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو دہشتگردی کا بیانیہ استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ اس کا کسی غیر قانونی یا غیر ریاستی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان مسلسل خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی اور دفاعی سطح پر کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے جڑے دہشتگرد نیٹ ورکس اور سرحدی چیلنجز کے حوالے سے بھی ذمہ دارانہ اقدامات کیے۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے معاملے میں متحد، مضبوط اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
پاکستان کو مضبوط اور متحد ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ خطے کو خطرات اور تباہی سے بچانے کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انسانی جانوں کے تحفظ اور علاقائی امن کو اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کو ریجن میں امن کا سب سے بڑا سفیر قرار دیا گیا۔
علاقائی استحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان خطے میں امن، توازن اور سفارتی حل کیلئے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بھارت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دائرہ اسلام سے باہر ہیں ،جہنم ان کا ٹھکانہ ہے۔ کفار کے ساتھ معاہد ہ کرنا ،اسلامی ممالک پرحملہ کرنا کونسا جہاد ہے ؟خارجی نور ولی کئی سال سے اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنارہاتھا۔ پاکستان اور فیلڈ مارشل دن رات ان کے خواب میں ہوتے ہیں ۔
اس بار 14 اگست پر عظیم الشان پریڈ ہو گئی ۔14 اگست کو عوام کو قوت کی چھوٹی سی جھلک دکھائیں گے۔ کشمیر بھارت کا اندورنی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ ہے۔ یہ لائن آف کنٹرول نہیں بلکہ کثیر الجہتی جنگ ہے۔ پاکستان کی سلامتی ا ور خود مختاری کاہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
جشن معرکہ حق ،افواج پاکستان نے اپنے وطن کا بھرپور دفاع کیا،وزیر اعظم آزادکشمیر
پاکستان پر الزامات لگانے والے خود سب سے بڑے دہشتگر ہیں ۔ سب سے بڑا دہشتگرد بھارت ہے ۔ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا ۔ ہندوستان مکاری سے بیانیہ بنا کر پاکستان میں دہشتگردی کراتا ہے ۔ بھارتی سیاست دان بیانات سے جنگجو لگتے ہیں ۔
پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں کررہاہے۔ بھارتی افواج کے افسران اپنی ناکامی سپاہیوں پر ڈال رہے ہیں ۔ بھارت مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھا رہاہے ۔ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ۔ کسی صورت بھی پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب معاملہ ہے ۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ۔ یہ کبھی اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگاتے ہیں کبھی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ بھارت کو نصیحت ہے سچ بولنا سیکھے ۔بھارتی سیاست دان نے یہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آجائیں۔
پاکستان کی فوج ،لیڈر شپ اور عوام متحد ہیں ۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان سب سے بڑا سفیر ہے ۔ بھار ت بتائے کس دہشتگرد کیمپ کونشانہ بنایا۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے ۔
کیا ہماری فوج کے کسی افسر نے سیاسی بیان اٹھانے کی کوشش کی ۔ بھارت نے اگر یہی زمان استعمال کرنی ہے تو پھر آجائو سامنے ۔ بھارت کشمیری مسلمانوں اور منی پور کے شہریوں پرمظالم ڈھارہاہے ۔ بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے آج تک ثبوت سامنے نہیں لاسکا ۔ پہلگام واقعے کو سال گزر گیا ،ثبوت کہاں ہیں ؟
پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوگئی ۔ بھارتی فوج پتہ نہیں سندور سے کیوں نہیں نکل رہی ۔ بھارتی فوج کوئی مردانہ نام رکھ لے ،سندور تو عورتیں لگاتی ہیں ۔ بھارت کے پاس کہنے کو کچھ ہے نہ بتانےکو کچھ ۔ ہم پری سائز اسٹرئیکس کرتے ہیں ۔ ہم اس وقت بھی تیارتھے ،آج بھی تیار ہیں ۔
دو جوہری طاقتوں میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ہم نے جارحیت کا گھنٹوں میں موثر جواب دیا ۔ 2نیو کلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہے ۔ کسی کو ہمارے عزم میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو ہم نے ایک قسط دکھائی ہے ۔
کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا ۔ ملک ،فوج ،لیڈر شپ سب ایک ہیں ۔ کوئی مسئلہ نہیں ،بھارت اگلے پچھلے دونوں سندور کی تیاری کرلے۔بھارت کی فوج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ م پری سائز ملٹری ٹارگٹس کرکے بڑے فخر اور مزے سے دکھاتے ہیں ۔
افغان طالبا ن نے دہشتگردوں کو ٹھکانے دئیے ہوئے ہیں ۔ افغان طالبان کے نام نہاد وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگتے ہیں ۔ آپریشن غضب للحق کے بعد دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی ۔















