گلگت (اے بی این نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم گلگت بلتستان میں قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں، سیف سٹیز پراجیکٹ، لیپ ٹاپ اسکیم، یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح کریں گے، جبکہ چار دانش اسکولز کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: متلی اور چکر کی دوا ’اسٹیمیٹل‘ 188 فیصد مہنگی















