اہم خبریں

دکانیں،مارکیٹیں، شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار جاری،جا نئے اب کس وقت بند ہو نگے

اسلام آباد میں دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے Market Timingsمطابق اب شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز رات8 بجے بند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے، جس پر پورے ہفتے عملدرآمد ہوگا۔ تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے بعض اہم شعبوں کو استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔

طبی سہولیات سے جڑے ادارے جیسے اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ضروری خدمات بھی معمول کے اوقات میں جاری رہیں گی۔ کھانے پینے کے مراکز، بیکریز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو رات **10 بجے تک کام کی اجازت ہوگی، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

ایران امریکہ مذاکرات،اسرائیلی وزیر اعظم کی چال بے نقاب، نیتن یاہو نے نئی شرائط رکھ دیں،جا نئے تفصیل

حکام کے مطابق یہ پالیسی شہر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنے اور کاروباری نظام کو منظم رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گا۔

متعلقہ خبریں