Donald Trump نے تازہ بیانات میں الزام عائد کیا ہے کہ Iran نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اسی لیے اب اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ Strait of Hormuz مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہے اور اس کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع بالآخر ایک “بڑی ڈیل” پر ختم ہوگا، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی بھی ایک آپشن ہے۔
اسلام آباد سے خبر غم،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ متنازع بیان میں ٹرمپ نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیت اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ “رجیم چینج” سے متعلق سوال پر انہوں نے ملے جلے اشارے دیے۔ادھر JD Vance اور دیگر امریکی حکام کے ممکنہ دورۂ Pakistan کا بھی عندیہ دیا گیا ہے.















