اہم خبریں

بڑا اعلان،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اہم فیصلہ

مردان (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مردان کے لیے 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے چیئرمین بیرسٹر گوہر، مرکزی رہنما اسد قیصر اور سہیل آفریدی نے خطاب کیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے حکم پر ہی تحریک شروع کریں گے، انہوں نے دن کی روشنی میں جلسہ کیا ہے تاکہ لوگ ان کی مقبولیت کو دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ریلی نے بانی کی مقبولیت کا ثبوت دیا ہے، مردان کے لیے 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ 26ویں یا 27ویں ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی 28ویں ترمیم کی اجازت دیں گے، غیر قانونی طور پر اقتدار حاصل کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بلاجواز جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا بھی توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، انہیں مناسب علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:بریکنگ نیوز،کیا ایران وفد بھیج رہا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں