اہم خبریں

اسرائیل پرکڑاوار، ہنگامی تحریک پیش،بڑی خبر

لندن (اے بی این نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی تحریک پیش کی گئی جس کی 75 ارکان نے حمایت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تحریک رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے پارلیمنٹ میں پیش کی تھی جس میں مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے 75 ارکان نے ہنگامی تحریک کی حمایت کی اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت پالیسی تشکیل دے۔

ہنگامی تحریک میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی اراضی پر قبضے کو باقاعدہ بنانا چاہتا ہے اور مقبوضہ علاقے میں اپنا کنٹرول بڑھانا چاہتا ہے۔ اس تحریک میں یہودی بستیوں سے متعلق معاشی سرگرمیوں کو منجمد کرنے، قبضے کو مضبوط کرنے والوں کے اثاثوں اور سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی اداکار چل بسے،شوبز انڈسٹری سوگوار

متعلقہ خبریں