اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی ،بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے بلیو ایریامیں ٹریفک پولیس اور کوہسار پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈرفٹنگ میں ملوث تھے اور اس مقصد کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔مزید پڑھیں‌:ایران کا بڑا ایکشن،بھارتی تیل بردار جہازوں کے خلاف کارروائی

متعلقہ خبریں