اہم خبریں

خوشاب ،سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ،دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہوگئے

خوشاب(نیوز ڈیسک) خوشاب میں سرگودھا روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ،دولہے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔اتوار کو منڈی بہاؤالدین بیا ہ کر آنے والی نئی نویلی دلہن،ولیمے کے بعد اپنے شوہراوروالدین کے ہمراہ واپس منڈی بہاؤلدین جارہی تھی کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سرگودھا روڈ پر بھوسے والی ٹرالی میں جا گھسی جس سے دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے،حادثہ گزشتہ رات خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا۔وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دولہا محمد عمر فاروق، دلہن کی بہن فاطمہ اور نامعلوم وین ڈرائیور شامل ہیں۔حادثے کے 2 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد، ایک زخمی ٹی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں زیرعلاج ہے جبکہ 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا،مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں