اہم خبریں

شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت، مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کا کیس ، سابق وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو شیخ رشید کی جانب سے درخواست ضمانت کیلئے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ آصف زردای کیخلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ آصف زرداری نے کوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ بنا۔ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کیلئے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں