اہم خبریں

الیکشن کی تاریخ نہ دینے پرالیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

لاہور(نیوز ڈیسک)عدالتِ عالیہ میں شہری کی طرف سے وکیل اظہر صدیق نےلاہور ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اور سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظوردائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے پنجاب میں الیکشن کی فوری تاریخ کے اعلان کا حکم دیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں