اہم خبریں

ملک پر مسخروں کو مسلط کردیا گیا ،الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں، غداری کیس میں ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ ، اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے ، ملک پر مسخروں کو مسلط کردیا گیا ہے، مریم نواز سیکیورٹی کے بغیر نکلیں، ٹماٹر مفت ملیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس میرے کیس میں تاحال کوئی چالان پیش نہیں کرسکی، پولیس کو 14روز میں چالان جمع کروانا تھا، آج 16 دن ہوگئے۔، اگر میں غدار ہوں تو میرے تمام ووٹرز غدار کو سپورٹ کررہے ہیں، شیخ رشید غدار ہے تو ووٹرز غدار کو سپورٹ کررہے ہیں، عمران خان غدار ہے تو پورا پاکستان غدار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں 17 وزراء اور ہمارے 85 وزراء ہیں، ہمارے تمام 85 وزراء صرف دوروں میں مصروف ہیں، ان لوگوں کی حیثیت نہیں کہ بغیر سیکیورٹی کے کھڑے ہوسکیں، یہ لوگ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکلنے کے قابل نہیں ہیں الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں، الیکشن کمیشن کا صرف ایک کام ہے الیکشن کروانا، الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بھی الیکشن شیڈول نہیں دیا،الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، درخواست اب سے کچھ دیر بعد دائر کریں گے، کل مریم نے عدلیہ پر خطرناک تنقید کی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چوری کے پیسے کو ہضم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عدالت عمران خان کا کیس مسترد کرے، ہم جیل بھرو تحریک اور عدالتوں کے تحفظ کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف بغارت کے مقدمات بنارہی ہے، شہباز شریف بچوں والی حرکتیں کررہے ہیں، ایسی بچکانہ پالیسیوں کی وجہ سے 1970 میں ملک کو نقصان ہوا، ترکیہ میں زلزلہ آیا شہباز شریف جانے کے لئے تیار تھے، وزیراعظم زلزلہ متاثرین کے سامان کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں، ملک پر مسخرے مسلط کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں