اہم خبریں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور کیا جائے گا جبکہ قانونی، آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔ اجلاس میں ن لیگ کی سینئر قیادت بھی شریک ہوگی۔

متعلقہ خبریں