اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے حق میں فیصلہ سُنا دیا۔ سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی مری میں درج مقدمہ سے ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سُنا دیا۔شیخ رشیدکی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔
الحمداللہ مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 11, 2023















