اہم خبریں

قومی خزانے کو 15 ملین کا چونا،کرپشن کے الزام میں جج نوکری سے فارغ

پشاور (نیوزڈیسک) کرپشن کے الزام میں جج نوکری سے فارغ ۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر شاہ کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا ۔

پشاورہائیکورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا کہ ملزم نے 15 ملین کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا جبکہ 12 ملین ریکورکئے جاچکے ہیں جبکہ 3 ملین روپے باقی ہیں۔

ملزم کو نوکری سے برخاست کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس کے باعث گورنمٹ سول سرونٹس رولز 2011 تحت برطرف کیا گیا۔

متعلقہ خبریں