اہم خبریں

اسامہ ستی قتل کیس ،عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، دو ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی،تمام ملزمان کا تعلق سی ٹی ٹی ڈی پولیس سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کیس ٹرائل میں حتمی دلائل کے بعد 31 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا دیا ۔عدالت نے مجرمان افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرمان افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔فیصلہ حق میں آنے کے بعد اسامہ ستی کے والد کمرۂ عدالت کے باہر آبدیدہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ بائیس سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 میں پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس نے سری نگرہائی وے پررات کے اندھیرے میں قتل کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں