اہم خبریں

شیخ رشید کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے موچکو اورلسبیلہ میں درج مقدمات پرکارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے موچکو اورلسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پرکارروائی سے روک دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے توکراچی میں مقدمہ کیسےدرج ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی اس دوران شیخ رشید کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے طلبی کے سمن کے ضمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا،پولیس نے اسی درخواست پرمقدمے کااندراج کیا اورگرفتاری کی۔ ایک اورایف آئی آرکراچی میں درج کی گئی جب شیخ رشید حراست میں تھے۔اس پرجسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے توکراچی میں مقدمہ کیسےدرج ہوگیا۔

متعلقہ خبریں