اہم خبریں

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر میں کراچی جاتے ہوئے قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری پرالزام لگانے کا کیس ، سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عدالت میں پیشی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاں مرضی مقدمے کرلیں،میرے قتل کے 5 مجرم ہیں، مجھے کرسیوں سے باندھ کررکھا گیا، جھوٹ بولنے والے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا میری پٹیاں کرا دی جائیں۔ مجھے اسپتال بھیجا جائے پیروں اور ہاتھوں پرخون ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین بجے سے چھ بجے تک میرے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھی رکھی گئیں،مجھے رینجرز کی سیکیورٹی چاہیے۔

متعلقہ خبریں