اہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدہ: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اورآئی ایم ایف مشن کی پاکستان مٰیں تیرہ فروری تک جائزہ رپورٹ تیار کرنے کا عمل جاری ہے . تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے. پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی پر پاکستان کے موجودہ معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پروگرام پر مؤثر عمل نہ ہونا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پرٹیکس بڑھانےکی تجویز ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ فضائی ٹکٹ پر17 فیصدفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور مہنگےسگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانےکی تجویز ہے جب کہ انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرکے اس پر 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے۔

متعلقہ خبریں