لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے مختلف کیسوں کے بارے میں گفتگو کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امید واثق ہے کہ عمران خان جلد نااہل ہو جائیں گے، پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب و خیبر پختونخوا میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو الیکشن اور معیشت سمیت تمام قومی امور پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، مولانا صاحب، ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں۔















