اہم خبریں

مسلم لیگ ن کی بھی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق

لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ نواز محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کےاستعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔انہوں نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دیدیا تاہم سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔ پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ روس سے تیل ڈالرز میں خریدنا ہے یا چینی کرنسی میں ابھی بات چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں