راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار۔ سینٹ کام کے سربراہ نے پشاور حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔گفتگو میں پاک امریکا عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی اور سرحدی امور پر بھی گفتگو کی۔















