اہم خبریں

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کےمنصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئر مین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی جانب سے قتل کے منصوبے کے الزام لگانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانونی نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے،

انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔قانون نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا عمران خان عدالت کو اس پر واضح مؤقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ’ایک پلان سی بنا ہے، آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، ان کے پاس کرپشن کا پیسہ بے تحاشہ ہے، انہوں نے مجھے قتل کرانے کے لیے یہ پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے‘۔

متعلقہ خبریں