اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافہ،اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 18،18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گیا۔واضح رہے کہ 35 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں