اہم خبریں

فواد چوہدری سیشن کورٹ میں پیش، عدالت کا فوری ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کو دھمکیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا،فوادچودھری کو سیشن جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کیاگیا،،کارکنوں کی جانب سے فوادچودھری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔عدالت نے غیرضروری افراد کو باہر جانے کی ہدایت کردی،بابراعوان نے کہاکہ ہتھکڑیوں کی چابی ہے یا مانگ کے لاؤ گے؟ عدالت نے فوادچودھری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیدیا۔ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے کہا کہ آدھے گھٹنے تک محفوظ فیصلہ سنا دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا۔سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگرعملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ لاہور میں پنجاب فارنزک لیب میں ہونا ہے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے پھر دلائل سنیں گے۔بعدازاں عدالت نے پولیس کی اپیل پر فواد چودھری کو ساڑھے 12 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، فاضل جج کا کہنا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کیلئے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔وفقے کے بعد ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تفتیشی افسر کی جانب سے فواد چودھری کے خلاف مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا گیا۔

متعلقہ خبریں