اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا.
مزید پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

متعلقہ خبریں