اہم خبریں

عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران نیازی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست بچائیں، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور ان کی حکومت پر آتی ہے، عمران خان ہم آپ کی تباہی کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10 فیصد پر چھوڑی تھی، ہمارے گزشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔

متعلقہ خبریں