اہم خبریں

200 کا ڈالر دینے والے ارسطو نے ڈالر 250 کا کرنے کی اجازت دیدی ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 200 کا ڈالر دینے والے ارسطو اسحاق ڈار نے 250 کا ڈالر کرنے کی اجازت دیدی ہے، ایل سی کھل نہیں رہی، بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کئے جا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہو سکے گا، رہے گا نام اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔ انہوں نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیئے، گرفتاریاں، جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی، آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے، صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔ واضح رہے کہ آج ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے ، منی چینجر فی ڈالر 240 روپے سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا۔

متعلقہ خبریں