اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اجلاس میں نئی حج پالیسی کے تحت دوران حج انتقال کرنیوالے عازمین کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے نئی پالیسی کے تحت پاکستان کا حج کوٹہ 210,179 مقرر کیا گیا ۔اس سال 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری کوٹہ کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں ہارڈ شپ کیسزکیلئے 1000 نشستیں مختص کی جائیں گی۔
ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن میں رجسٹرڈ کم آمدنی والے کارکنوں کیلئے اضافی 300 نشستیں مختص کی جائیں گی۔کابینہ کو حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ 2025 کے حج سیزن کیلئے مخصوص تربیتی سیشنز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
امریکی فوج کا مبینہ طور پر ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کرنے کا فیصلہ