لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا۔ فواد کی سی ای سی کی مناسب وضاحت پر گرفتاری کسی کے ذہن میں کوئی شک نہیں چھوڑتی کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے خالی بنانا ریاست بن چکا ہے۔ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کیلئے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کی واپسی کو ایک ایسے مقام کی طرف بڑھنے سے بچایا جا سکے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اِن کے اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہٰذا امپورٹد حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔گزشتہ شب زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے اور احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، ان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے۔عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کردیں۔دوسری جانب زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹس میں احتجاج کریں گے ۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے کارکن زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے















