لاہور(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ وزیراعظم کے نمائندے انور حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل کیا جائے، اس پر کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزید پڑھیں: کالجوں میں حالیہ واقعات: آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل ذاتی حیثیت طلب