اہم خبریں

فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے چند گاڑیوں کی فوٹیج بھی شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہیں۔


انہوں مزید کہا کہ فواد چوہدری کو اغوا کرنے کے بعد پولیس سکواڈ نے گاڑی کو بلاک کردیا تاکہ ان کا تعاقب نہ کا جاسکے اور فواد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ پاکستان کی اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے اور فواد چوہدری کو فوری بازیاب کروایا جائے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے،جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے،حکومت میں شامل لوگوں کوان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے،الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل حسین کا کہنا ہے کہ فواد کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آنے والے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں