اہم خبریں

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا، مزید43ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک اور جھٹکاسپیکر قومی قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین اسمبلی کے استغفے منظور کرلئے، قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کامکمل صفایا ہوگیا ہے پی ٹی کے منحرف گروپ کو پارلیمان کے اندر کوئی خطرہ باقی نہیں رہا ہے نگران حکومت کی تشکیل میں عمران خان کی مشاورت اور شراکت کے خواب کو سپیکرقومی اسمبلی نے چکنا چورکردیاہے۔ تحریک انصاف کواستغفے واپس لینے کی بجائے دینے پڑ گئے ہیں 43اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استغفوں کی منظوری کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائی جارہی ہے جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن مذکورہ اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کرینگے۔ باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے 39 اراکین کے استغفے ہفتہ 21 جنوری کو منظور کر لئے تھے پیر کو ان استغفوں کی منظوری کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوناتھاتاہم ملک گیربجلی کے طویل ترین بریک ڈاون اور پارلیمنٹ بلڈنگ میں آتشزدگی کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکاذرائع کاکہنا ہے کہ آج منگل کے روزپی ٹی آئی کے باقی ماندہ43اراکین قومی اسمبلی کی منظؓوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے جارہا ہے چیف الیکشن کمشنزکی جانب سے مذکورہ 43اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم نامہ بھی آج جاری ہونا ہے ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے جمعے کے روزجب 35 اراکین اسمبلی کے استغفوں کی جس سمری کی منظوری دی تھی اس میں انہوں نے واضح طور پر لکھاتھاکہ پی ٹی آئی کے باقی رہ جانے والے 43اراکین قومی اسمبلی کے استغفوں کی منظوری کاپراسیس جلد شروع اور مکمل کیاجائے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہفتہ کے روزاسپیکر قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استغفوں کی سمری منظوری کے لیے بجھوائی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مذکورہ 43 اراکین قومی اسمبلی کے استغفے منظورکرلیے اور اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنرکوبھی تحریری طورپر آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ مذکورہ 43 اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔سپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے دو اراکین قومی اسمبلی کے استغفے منظور نہیں کئے جنہوں نے تحریری طور پر سپیکر کو چھٹی کے درخواستیں دی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے ۔

متعلقہ خبریں