اہم خبریں

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، وزارت قانون اور صدر کے سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے جبکہ صدارتی آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نئی تشکیل شدہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو آئینی پٹیشن تک معطل کیا جائے اور صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست زیر التواء پرانی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: آئینی ترامیم کا اصل مسودہ کہاں پر تیار ہوا ، سینئر صحافی کے انکشافات

متعلقہ خبریں