اہم خبریں

پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، ‘ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں جو بہت سخت تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط چین سے متعلق تھیں جس نے ماضی کی طرح پھر ہاتھ پکڑا اور تعاون کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ چینی قیادت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اجتماعی کوششوں سے حکومت اور اداروں نے معاشی چیلنجز کو قبول کیا ہے اور دن رات کی محنت سے معاشی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فاروق نائیک کا پاکستان ٹور 2024 کا شیڈول

متعلقہ خبریں