اہم خبریں

لاہور میں میٹرو بس سروس معطل ، عوام کو پریشانی کا سامنا

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور میں کماہاں میٹرواسٹیشن پر میٹرو بس خراب ہوگئی، ٹریک کی عین درمیان بس خراب ہونے کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہوگئی۔

تکنیکی خرابی کے باعث سواریوں کو ٹریک پر ہی اتار دیا گیا۔گجومتہ اور شاہدرہ سے آنے والی میٹرو بسیں کماہاں اسٹیشن پر روک دی گئیں۔ سکول ، کالج اور دفاتر جانیوالے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن

متعلقہ خبریں