اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کاڈرائیور قتل،ذرائع کے مطابق کراچی سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ واقعے میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ شاہنواز کے نام سے ہوئی ، لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنجال گوٹھ کا رہائشی شاہنواز صبح 4 بجے گھر سے نکلا جبکہ صبح 6 بج کر 50 منٹ پر اس کی لاش سڑک کنارے سے ملی۔پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈرائیور کو کہیں اور قتل کیا اور اس کی لاش سپر ہائی وے چاکر ہوٹل اکا خیل گراؤنڈ کے قریب پھینک دی۔مقتول کے جسم پر دو گولیوں کے نشانات تھے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں