اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں صبح سات بجے سے بڑے بریک ڈائون کے باعث بجلی کی فراہمی معطل، شہری مسائل کا شکار، کاروبار زندگی بھی معطل، بجلی کی بندش کے باعث موبائل نیٹ بھی جواب دے گئے۔واضح رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
موبائل میں نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں جبکہ موبائل فون صارفین کا آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔بریک ڈاؤن کی وجہ سے اسپتالوں، عدالتوں، اسکولوں اور دفاتر میں بجلی نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔















