اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں ایسا ہی رہا تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا، دوسری طرف آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی ملک میں ایندھن کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔















