کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگرملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔مقتول کے والد اور مدعی مقدمہ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنےسے متعلق درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔
واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا جس سے قبل سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار، ڈی ایس پی قمر اور ملزمان عدالت پہنچ گئے ۔ نقیب اللہ کے والد نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ خارج کردیا۔















