اہم خبریں

اسلام آباد وگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے 5.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی ہے جس کا مرکز ہندوکش کے پہاڑوں میں تھا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کے پی کے مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اضلاع اور ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور، سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد وگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

متعلقہ خبریں