اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر کا چناو،پی ٹی آئی نے 44 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر کا چناو،پی ٹی آئی نے 44 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیونکہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لیے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 44 پارٹی اراکین کے ناموں کی فہرست بھی شیئر کردی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔

متعلقہ خبریں