لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس زمان پارک طلب کر لیا۔اجلاس میں محسن نقوی کی تقرری کے خلاف قانونی اور سیاسی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا ، مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
عمران خان پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اپنا اگلا لائحہ عمل دیں گے جبکہ رجیم چینچ سے متعلق بھی اہم گفتگو کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف احتجاجی کال کا بھی اعلان کریں گے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا تھا کہ محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کرتے ہیں۔















