اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا، 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی بحال ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے ،ہم سسٹم بحال کر رہے، تربیلا اور وارسک کے کچھ سسٹم بحال کردیے ہیں، اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔موسم سرما میں بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے سسٹم کو رات کے وقت بند کر دیا جاتا ہے ، سسٹم کو دوبارہ آن کرتے ہوئے فالٹ آیا جسے ٹھیک کیا جار ہا ہے ۔















