اہم خبریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعہ کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کا دن کروڑوں عوام اور جمہوری قوتوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔ آئین میں ترمیم کا راستہ روک دیا گیا ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اس کا حق ملنا چاہیے۔فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا عظیم دن ہے۔ طاقتور اور جابر ہمارے حقوق چھین کر دوسروں کو مال غنیمت سمجھ کر نشستیں بانٹنا چاہتے تھے۔ آج کے فیصلے نے آئین کو پامال کرنے کا فیصلہ روک دیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ نے ایس آئی سی کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس اظہر حسن رضوی شامل تھے۔اس کے علاوہ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین بھی بنچ کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: ایوان صدر میں ظہرانے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا

متعلقہ خبریں