پشاور( نیوز ڈیسک )دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں کی شہادت پروزیر اعلی ٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
انہوں نے کہا کہسوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی ایک طویل فہرست ہے،قوم سیکیورٹی فورسز کی ان لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،دریں اثناءشہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
مزید پڑھیں: افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ