اہم خبریں

نوازشریف کو بڑا جھٹکا، دیرینہ ساتھی پیر محمد امین الحسنات کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

بھیرہ شریف(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 میں سیاسی بونچھال آگیا۔ مسلم لیگ ن کو جھٹکا، میاں محمد نوازشریف کے دیرینہ ساتھ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر پیر محمد امین الحسنات شاہ نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، عامر کیانی پر مشتمل وفد امین الحسنات کا خیرمقدم کرے گا، دربار عالیہ بھیرہ شریف کے ہزاروں مریدین بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے، پیرامین الحسنات آج بھیرہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر ینگے۔
ذرائع کے مطابق بیرون اور اندرون ملک بااثر ساتھیوں اور مریدین سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔جس کے بعد مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیر محمد امین الحسنات شاہ نے خاندان اور ہزاروں زساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیر امین الحسنات شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہا ئی اہم ہ، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے.

متعلقہ خبریں